پاکستان کی سپریم کورٹ میں اے پی ایس حملہ کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے عدالت سے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار لوگ مارے گئے، کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی جائیں کہ اس جنگ میں جانے کا فیصلہ کس نے کیا اور ڈرون حملوں کی اجازت کس نے دی؟
چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعظم کے بیان پر جواب دیا کہ اس وقت آپ کی حکومت ہے اور ایسی تحقیقات کرانا آپ کا کام ہے۔
سپریم کورٹ نے اے پی ایس حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو طلب کیا تو وزیراعظم مشاورت کے بعد عدالت میں پیش ہو گئے۔
وزیراعظم کی آمد سے قبل پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد سپریم کورٹ پہنچائی گئی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے سکیورٹی کلیئرنس دی تو وزیراعظم کی ذاتی سکیورٹی کے اہلکار بھی پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں
-
سانحہ اے پی ایس: 'ذمہ دار کو نہیں چھوڑنا'Node ID: 496526
-
ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس کے ساتھ حکومت بات کر رہی ہے: عمران خانNode ID: 605371