فوڈ کمپنی کا مالیاتی مشیر کے لیے ایچ ایس بی سی سے رابطہ
فوڈ کمپنی کا مالیاتی مشیر کے لیے ایچ ایس بی سی سے رابطہ
جمعرات 11 نومبر 2021 14:34
المنجم فوڈز کمپنی سالانہ ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ خوراک درآمد کرتی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی المنجم فوڈز کمپنی نے مملکت میں ہانگ کانگ شنگھائی بینکنگ کارپوریشن(ایچ ایس بی سی)کو مالیاتی مشیر مقرر کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی سٹاک ایکسچینج تداول کے ذریعے اپنے18ملین یا تقریبا 30 فیصد شیئرز کی ممکنہ ابتدائی عوامی پیشکش کے لیے ایچ ایس بی سی سے رابطہ کیا ہے۔
مملکت کی المنجم فوڈز کمپنی اپنے منجمند، یخ بستہ اور کھانے کی دیگر خشک اشیا کی امپورٹ، مارکیٹنگ اور اس کی سپلائی کی وجہ سعودی مارکیٹ میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔
کمپنی نے گوشت کی کھپت دیکھتے ہوئے فیکٹری میں توسیع کی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
کمپنی نے سعودی عرب میں گوشت اور مرغی کی مانگ اور ضرورت میں اضافہ کے سبب جدہ میں اپنی ایک نئی فیکٹری کی توسیع کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔
المنجم فوڈز کمپنی 60 سے زائد بین الاقوامی معروف فوڈ پروڈیوسرز سے سالانہ ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ خوراک درآمد کرتی ہے۔
المنجم فوڈز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر ثامر بن عبدالعزیز ابانمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اپنے کاروبار کو فروغ دیتے ہوئےمارکیٹ میں گوشت کی کھپت اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے7 نومبر سے جدہ میں فیکٹری کی توسیع کی ہے۔
ثامر بن عبدالعزیز نے مزید بتایا کہ المنجم فوڈز فیکٹری کی پیداوار میں اضافہ سے ہم اس بات کی توقع کرتے ہیں کہ مقامی طور پر گوشت کی کھپت میں مستحکم اور طویل مدتی بنیادوں پر طلب بڑھے گی۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں