سعودی ٹیلنٹ فاونڈیشن موہبہ میں 326 طلبا کی نامزدگی
سعودی ٹیلنٹ فاونڈیشن موہبہ میں 326 طلبا کی نامزدگی
منگل 16 نومبر 2021 13:08
کوالیفائنگ راونڈ میں مملکت بھر سے 32 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔ (فوٹو عرب نیوز)
کنگ عبدالعزیز اور ان کے رفقا کار فاؤنڈیشن برائے تحائف و تخلیقی صلاحیت(موہبہ)نے گزشتہ روز اتوار کو موہوب مقابلہ2021 کی نامزدگی کے لیے کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مملکت بھر سے 32 ہزار امیدواروں میں سے 326 طلبا کو موہوب مقابلے کے کوالیفائنگ راونڈ کے لیے چنا گیا۔ ان تمام طلبا نے مختلف سائنسی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔
موہوب مقابلہ2021 میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا ونٹر ٹریننگ فورم کے تحت اگلے مرحلے میں داخل ہونگے۔
یہ مرحلہ آئندہ سال جنوری میں الجبیل میں رائل کمیشن، شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان یونیورسٹی اور کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہوگا۔
موہبہ فاونڈیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سعود بن سعید المتحمی نے مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو زور دے کر کہا ہے کہ وہ موہبہ پروگراموں سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام خاص طور پر قومی پیمانے پر شناخت کے لیے طلباء کی سائنسی صلاحیتوں کو ابھارنے کی طرف ابتدائی قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موہوب مقابلے دراصل موہیبہ فاونڈیشن کے انٹرنیشنل اولمپیاڈ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کی تیاری کرنے والے طلباء کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔
ان مقابلوں کے بعد بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والی سعودی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے یہ طلباء سائنٹیفک ٹریننگ کیمپس میں تعلیم حاصل کریں گے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں