آن لائن تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت تعلیم نئے تعلیمی سال کے لیے اسکولوں میں پڑھائی کا منصوبہ مرتب کیا ہے جس کے تحت دوہفتوں میں 5 کلاسیں منعقد ہونگی جبکہ آن لائن تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
سبق نیوز نے ’العربیہ ٹی وی‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ وزارت تعلیم کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے لیے نیا تعلیمی منصوبہ مرتب کیا ہے جس کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں دوہفتے میں پانچ کلاسیں ہونگی اس پروگرام سے نرسری کی کلاسیں مستثنی ہونگی۔
وزارت نے تعلیمی اداروں میں کورونا سے حفاظت کی خاطرسماجی فاصلے کے اصول کو یقینی بنانے کےلیے جو حکمت عملی مرتب کی ہے وہ 4 زمروں پرمحیط ہے ۔
تعلیمی اداروں میں لیبارٹریز اور مصلوں (نماز کی جگہ) کے لیے بھی قواعد مقرر کیے گئے ہیں تاکہ وہاں ایک وقت میں مقررہ حد سے زیادہ طلبا جمع نہ ہوں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ روایتی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ آن لائن تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رہے گا جو ’مدرستی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے کیاجائے گا۔
تعلیمی اداروں کے لیے جو چار کیٹگریز بنائی گئی ہیں ان کے مطابق ’لوکیٹگری‘ میں 15 یا اس سے کم طلبا کو رکھا گیا ہے جس میں نرسری اور ابتدائی کلاس کے طلبا شامل ہیں۔
سیکینڈری اورہائیرسیکنڈری کیٹگری کے لیے طلبا کی تعداد 20 یا اس سے کم رکھی گئی ہے جبکہ درمیانے زمرے میں طلبا کی تعداد 16 سے 30 مقرر کی گئی ہے ۔
ہائی کیٹگری میں طلبا کی تعداد 31 سے 45 ہو گی جبکہ سیکینڈ ہائی کیٹگری میں 41 سے 60 طلبا ہونگے سپریم ہائی کیٹگری میں طلبا کی تعداد 61 سے زیادہ ہوگی۔
واضح رہے وزارت صحت اور تعلیم نے مشترکہ طورپرطلبا کو کورونا ویکسین لگانے کا منصوبہ مرتب کیا ہے جس کے تحت مملکت کے تمام ریجنز میں 50 لاکھ طلبا جن کی عمر12 سے 18 برس کے درمیان ہے انہیں ویکسین لگائی جائے گی۔