Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ تعلیم کے 7 اہلکاروں کے قتل پر سعودی شہری کو سزائے موت

محکمہ تعلیم کے دفتر میں گھس کر اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جازان ریجن کی الدایر کمشنری میں محکمہ تعلیم کے 7 اہلکاروں کے قتل کا الزام ثابت ہو جانے پر منگل کوز سعودی شہری کو موت کی سزا دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سعودی شہری عبداللہ بن جابر المالکی نے جازان ریجن کی الدایر کمشنری کے محکمہ تعلیم کے دفتر میں گھس کر اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔
فائرنگ سے سعودی شہری حسن المالکی، محمد الخالدی، حسن المالکی، عبداللہ جوحلی، حسین الخالدی، حسن مالکی، اور سلطان المالکی ہلاک ہوگئے تھے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مفرور قاتل کو تلاش کرکے گرفتار کیا، پوچھ گچھ کے بعد فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔
فوجداری کی عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کی سزا سنائی تھی۔
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے اس کی توثیق کی تھی۔ ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری ہونے  پر موت کی سزا دی گئی۔

شیئر: