پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن جنوری 2022 میں شروع ہوگا اور اب تک اس میگا ایونٹ کی ڈرافٹنگ بھی نہیں ہوئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی اس بار کوئٹہ گلیڈیٹرز کی نمائندگی کریں گے۔
ٹویٹر پر عرفہ فیروز نامی صارف نے لکھا کہ ’شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کی نمایندگی کریں گے اور سرفراز احمد کو اس ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔‘
Shahid Afridi will play seventh edition of Pakistan Super League representing Quetta Gladiators whereas Sarfaraz Ahmed retained as captain of Quetta Gladiators. #PSL7
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) November 16, 2021
اس خبر کی کوئٹہ گلیڈیٹرز کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ تاہم کوئٹہ گلیڈیٹرز کے مالک ندیم عمر کچھ ماہ قبل یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ امید کرتے ہیں کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 میں ان کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’اگر ایسا ہوتا ہے تو ہمیں بہت خوشی ہوگی۔‘
مزید پڑھیں
-
’شاہد آفریدی کے پاس اب پانچ رحمتیں ہیں‘Node ID: 459221
-
ٹک ٹاک بھی بند کراؤ: شاہد آفریدی کا شہزاد رائے کو مشورہNode ID: 591861
-
بیٹیوں کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں: شاہد آفریدیNode ID: 615296
اس سے قبل شاہد آفریدی بھی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں یہ کہہ چکے ہیں کہ 'ہوسکتا ہے یہ ان کا بحیثیت کھلاڑی آخری ٹورنامنٹ ہو اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اس بار کوئٹہ گلیڈیٹرز کی نمائندگی کریں۔'
پاکستان کے اخبار ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن میں ان کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
شاہد آفریدی نے پچھلے پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی نمائندگی کی تھی اور ٹیم کے مینجر حیدر اظہر نے اس خبر کی تردید کر دی ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’باس نہ کیٹیگریز بنی ہیں، نہ پلیئرز کی لسٹیں نکلی ہیں، نہ ٹریڈ ونڈو کھلی ہے اور نہ ہی ریٹینشن کی تاریخیں مقرر ہوئی ہیں۔‘
Boss na categories determine huin hain, na players ki lists nikli hain, na trade window open hui hai, na retention dates set hui hain...
Please be respectful to the players and their franchises https://t.co/9cBLQ0WUa3— Haider Azhar (@HaiderAzhar) November 16, 2021