Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹیوں کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں: شاہد آفریدی

اقصا شاہد آفریدی کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کسی بھی بیٹی کا سوشل میڈیا پر کسی بھی پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی اکاؤنٹ کو نظرانداز کردیا جائے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں سابق سٹار آلراؤنڈر کا کہنا تھا کہ ’میں یہ وضاحت کرنا چاہوں گا کہ میری کسی بھی بیٹی کے سوشل میڈٰیا پر اکاؤنٹس نہیں، برائے مہربانی ایسے کسی بھی اکاؤنٹس اور خبر کو نظرانداز کردیں جو میری بیٹیوں سے منسوب ہوں۔‘
سابق کپتان نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔ یہ اکاؤنٹ انشا آفریدی کے نام سے بنایا گیا تھا اور اس پر پانچ ہزار سے زائد فالورز موجود ہیں۔
شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں اور انشا آفریدی کا نمبر بہنوں میں دوسرا ہے۔ ان کی باقی چار بیٹیوں کے نام اقصا، اروا، عجوہ اور اسمارہ ہے۔
اقصا شاہد آفریدی کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔

شیئر: