Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کے خلاف شاہین آفریدی کا سپیل ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ قرار

شاہین شاہ آفریدی نے انڈیا کے خلاف میچ میں عمدہ بولنگ کی تھی (فوٹو: پی سی بی)
انڈیا کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی کی جانب سے کرایا گیا سپیل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کے طور پر منتخب کیا ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے پہلے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ابتدائی اوورز میں انڈیا کی دو اہم وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس میچ میں پاکستان نے انڈیا کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔
انڈین ٹیم ورلڈ کپ کے لیگ راؤنڈ سے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی جب کہ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل مرحلے تک پہنچی تھی جہاں اس کے مقابلے میں آسٹریلیا کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
آئی سی سی کی جانب سے بدھ کی شام ایک ٹویٹ کے ذریعے ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کے طور پر شاہین آفریدی کے ابتدائی سپیل کو فاتح قرار دیا گیا تو شائقین کرکٹ خصوصا پاکستانی ٹویپس نے اسے ’کامیابی کا درست حقدار‘ بھی قرار دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اس سے قبل ’مین آف دی ٹورنامنٹ‘ کے طور پر آسٹریلین ڈیوڈ وارنر کے تقرر پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ اس فیصلے پر دعمل دینے والوں کا موقف تھا کہ سیمی فائنل تک بنائے گئے رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر رہنے والے بابراعظم اس بات کے زیادہ حقدار تھے کہ انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا جاتا۔

شیئر: