Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن: کورین فن کاروں کا کونسا طائفہ شرکت کرے گا؟

14 جنوری 2022 کو جنوبی کوریا کے فن کار اپنے فن کا جادو جگائیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب نے 2019 میں پہلی بار جنوبی کوریا کے گلوکاروں کی ٹیم کو ریاض سیزن میں  شامل کیا تھا - محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ سے پوچھا جارہا تھا کہ اس مرتبہ ریاض سیزن کے پروگراموں میں کورین فن کاروں کی کونسی ٹیم شرکت کرنے والی ہے- 
العربیہ نیٹ کے مطابق آل الشیخ نے بتایا کہ ’سٹرائی کڈز‘ کی ٹیم  2022 میں ریاض سیزن میں کنسرٹ کرے گی- علاوہ ازیں کورین گلوکاری ’کم  چونگا‘ بھی کنسرٹ میں شریک ہوں گی- 
پروگرام کے مطابق 14 جنوری 2022 کو جنوبی کوریا کے فن کار اپنے فن کا جادو جگائیں گے- 25 نومبر 2021 سے بکنگ شروع ہوگی-  
یاد رہے  کہ سعودی عرب نے پہلی بار  2019 کے دوران جنوبی کوریا کہ گلوکاروں کی ٹیم بی ٹی ایس کی میزبانی کی تھی- اس وقت کورین گلوکاروں نے ریاض کے کنگ فہد سٹیڈیم میں  پروگرام کیا تھا-

شیئر: