Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن : لگژری گاڑیوں کی نمائش آج سے

ریاض سیزن میں دنیا کی مہنگی اور بہترین گاڑیوں کی نمائش کا آغاز آج جمعرات سے ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشرقی وسطی میں لگژری کاروں کی سب سے بڑی نمائش 28 نومبر تک جاری رہے گی۔
ریاض سیزن انتظامیہ نے نمائش میں شرکت کے لیے ٹکٹ مقرر کئے ہیں جنہیں آن لائن خریدا جاسکتا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نمائش میں ایسی نادر اور نایاب گاڑیاں بھی ہیں جن میں سے ایک کی قیمت دو سو ملین سے تین سو ملین ریال تک ہے‘۔
’ان گاڑیوں کی مشرق وسطی اور خلیج میں پہلی مرتبہ نمائش ہوگی اور انہیں وی آئی پی ہال میں رکھا جائے گا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نمائش میں متعدد لگژری گاڑیاں ہیں جن کی قیمت 80 ملین ریال تک ہے‘۔
’نمائش سے خریدی جانے والی گاڑیوں کا محکمہ ٹریفک کے سسٹم میں فوری اندراج ہوگا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نمائش کے ضمن میں گاڑیوں کے متعلق متعدد دیگر سرگرمیاں بھی ہوں گی جن میں کلاسک کاروں کے علاوہ نئے ماڈل کی گاڑیوں کی نمائش بھی شامل ہے‘۔

شیئر: