Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوم مچانیوالی دادی اماں چل بسیں

ویلنگٹن...... یہاں ایک معمر لیکن زندہ دل اور خوش مزاج بڑی بی فوت ہوگئی ہیں جنہوں نے اپنے پوتے کے ساتھ ناچ کر دھوم مچا دی تھی۔ 94سالہ کیٹی تھامس نامی خاتون نے جب اپنے پوتے کے ساتھ رقص کیا تھا تو اسکی وڈیو بھی بنائی تھی جسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیاگیا تھا وائرل ہوگئی ۔رقص کے دوران انہوں نے مشہور گانے ”جب تک ہم دوبارہ رقص کریں“ کی دھن پر بھی اپنی ماہرانہ رقاصی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ایک مقامی 24سالہ شخص نے انکے ناچنے کی وڈیو تیار کرکے جاری کی تھی انکے رقص کا یہ یادگار مظاہرہ گزشتہ سال مارچ میں ہوا تھا مگر سال رواں فروری میں جیری اسٹون نامی شخص نے وڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڑی بی کی صحت جواب دینے لگی ہے اسلئے انہوں نے ناچنا چھوڑ دیا ہے اور اب انکے لئے چلنا پھرنا بھی ناممکن ہوگیاہے۔

شیئر: