ایک ہفتے کے دوران 13 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار
ایک ہفتے کے دوران 13 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار
ہفتہ 20 نومبر 2021 14:47
’34 افراد کو سرحد عبور کرکے ہوئے بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ ہفتے 13 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’11ہزار غیر قانونی تارکین کو ملک سے بیدخل کر دیا گیا ہے جبکہ مذکورہ عرصے کے دوران 34 افراد کو غیر سرحد عبور کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے‘۔
وزارت کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت 11 نومبر سے 17 نومبر 2021 کے دوران ملک بھر سے 13906 غیر قانونی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’گرفتار شدگان اقامہ و لیبرقوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران 6597 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘۔
’اسی طرح 5775 افراد سرحدی قوانین کی جبکہ 1534 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’356 افراد کو سرحد عبور کر کے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے جن میں سے 54 یمنی، 44 فیصد ایتھوپین جبکہ دو فیصد دیگر ملکوں کے شہری ہیں‘۔
’اسی طرح 34 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو سرحد عبور کر کے بیرون ملک جانے کی غیر قانونی کوشش کر رہے تھے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مدد کرنے پر 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔