غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر شہری گرفتار
روڈ سکیورٹی فورس نے مذکورہ شخص کو طریق الساحل پر گرفتار کیا تھا۔ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص عمر کی تیسری دہائی میں ہے۔‘
’روڈ سکیورٹی فورس نے مذکورہ شخص کو طریق الساحل پر گرفتار کیا تھا، اس کی ویگن میں 15 یمنی سوار تھے۔‘
’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ تمام یمنی سوار سعودی عرب کی سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’انہیں سرحدی علاقے سے جدہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جارہا تھا۔‘
’غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر مذکورہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ سعودی ڈرائیور کو غیر قانونی افراد کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔‘