پاکستان کے صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کا آئین سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دیتا ہے۔ایک آسان آن لائن طریقہ کار کے ذریعے اگلے عام انتخابات کے لیے پولنگ میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدرعارف علوی نے کہا کہ ’تارکین وطن کو ان کے حق رائے دہی سے محروم کرنا ان کے ساتھ بڑا امتیازی سلوک ہوسکتا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
حیران ہوں کہ اپوزیشن ووٹنگ مشین سے کیوں ڈرتی ہے: عمران خانNode ID: 619021
-
ای وی ایم کے استعمال سے قبل 14 مراحل سے گزرنا ہوگا: الیکشن کمیشنNode ID: 619586
’الیکشن کمیشن اور نادرا شفاف طریقے سے ووٹرز لسٹوں کی تیاری کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’انٹرنیٹ ووٹنگ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا سب سے آسان اور قابل عمل طریقہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی کو اپنانا چاہیے۔‘
’حکومت مستقبل قریب میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے کچھ دنوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو کھول دے گی۔ نادرا کی ووٹر لسٹ میں شامل ہونے پر ملک کی مقامی فہرستوں میں دہری شہریت رکھنے والوں کا نام گرے آؤٹ ہو جائے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ایک مؤثر آڈٹ سسٹم آن لائن ووٹنگ سسٹم کی ہیکنگ کو روک سکتا ہے۔