Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفاتر کی بہترین ڈیزائننگ ضروری

  لندن .... مشہور تعمیراتی کمپنی پنشن کے چیف ایگزیکٹیو او رکنسلٹنٹ لی پنشن نے دفتری ماحول کو زیادہ اچھا اورولولہ انگیز بنائے رکھنے کیلئے چند مفید دستاویزات پیش کردی ہیں۔ واضح ہو کہ لی پنشن نے اپنی کمپنی پنشن کو اس کلیے یا نظریہ کے تحت تیار کیا تھا کہ ”زندگی نامناسب یا بوجھل جگہوںپر گزارنے کیلئے بہت چھوٹی ہے“ انکے گاہکوں میں گوگل ، جے زیڈ اور یو ٹیوب جیسی کمپنیاں شامل ہیں اور وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کمپنیوں کی کامیابی کا انحصار انکے دفاتر کے ماحول پر ہوتا ہے۔ انکے خیال میں دفاتر کی ڈیزائننگ اس طرح ہونی چاہئے کہ بہت سارے لوگ آرام اور معیار کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑتے ہوئے مختلف اور متنوع قسم کے صارفین کا خیال رکھیں تاکہ انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔ دفاتر ایسے ہونے چاہئے کہ انہیں دیکھ کر پہلا تاثر بہت اچھا رہے۔ دفتر کا اچھا ماحول نہ صرف کارکنوں کی صحت کیلئے مناسب ہو بلکہ انکی استقامت، کارکردگی اور صلاحیت و نظریات وضع کرنے کی خصوصیت بدرجہ اتم پیدا ہوجاتی ہے۔

شیئر: