Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ کی رومانیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات

سعودی نائب وزیر خارجہ رومانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینیئر بن عبدالکریم الخرجی  نے جمعے کو رومانیہ کے وزیر خارجہ سے بحارسٹ میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ رومانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔
ملاقات میں رومانیہ اور سعودی عرب کے تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

رومانیہ میں سعودی سفیر محمد بن عبدالغی خیاط بھی موجود تھے(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے دونوں ملکوں کے مفادات سے تعلق رکھنے والے کئی امور میں مشترکہ جدوجہد تیز کرنے علاقائی اورعالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس موقع پر رومانیہ میں سعودی سفیر محمد بن عبد الغنی خیاط بھی موجود تھے۔

شیئر: