Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 1100 سے زائد غیر قانونی ویب سائٹس بند

4657 ویب سائٹس پر مواد کی چھان بین کی گئی (فوٹو عکاظ)
 سعودی اتھارٹی فار انٹلکچول پراپرٹی نے 1110 غیر قانونی ویب سائٹس بند کر دی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ’سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی نے ٹوئٹر پر بیان میں انتباہ کیا کہ ’نشریات، فلموں اور ریڈیو ٹی وی سیریز کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ تمام ویب سائٹس کو کاپی رائٹس کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے‘۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’4657 ویب سائٹس پر پیش کیے جانے والے مواد کی چھان بین کی گئی تھی۔ ان میں سے 1110 کے خلاف کارروائی کی گئی ہے‘۔
بیان میں اتھارٹی نے کہا کہ کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفت ضرور ہوگی۔ جو بھی خلاف ورزی میں ملوث پایا جائے گا اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اتھارٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ کاپی رائٹس کا قانون نافذ کرانے میں اپنا کردار ادا کریں جہاں بھی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر اس کی اطلاع دیں۔
 

 

شیئر: