سعودی وزارت تجارت نے انتباہ کیا ہے کہ مشکوک رابطوں یا ویب سائٹس سے ملنے والے پیغامات پر کوئی ردعمل نہ دیں، یہ ترغیبات کے ذریعے اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ ’چوبیس گھنٹے کے اندر رپورٹ کریں ہم آپ کی مدد کریں گے۔ شکایت پر کوئی فیس نہیں ہو گی۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے جب بھی کسی مشکوک ویب سائٹ سے کوئی پیغام موصول ہو پہلی فرصت میں 1900 نمبر یا ’بلاغ تجاری‘ ایپ کے ذریعے اس کی رپورٹ کریں، اس حوالے سے کارروائی کی جائے گی۔