پہلی بوٹ ریلی 630 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے کراچی سے سنیچر کو گوادر پہنچی۔ 10 تیز رفتار کشتیوں پر مشتمل بوٹ ریلی کا آغاز کراچی سے پاکستان نیوی کے نگرانی میں کیا گیا۔ ریلی نے اورماڑہ اور ہفت تلار پسنی میں قیام کیا اور تیسرے روز 630 کلو میٹر طے کرکے گوادر پہنچی۔ منتظمین کے مطابق ریلی کا مقصد پاکستان کے ساحلی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ تفصیل دیکھیے اس ڈیجیٹل رپورٹ میں