Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرو کے طیارے میں آتشزدگی، مسافر محفوظ

پیرو.... پیرو کے ایک طیارے میں لینڈنگ کے وقت آگ بھڑک اٹھی او روہ رن وے سے نیچے اتر گیا تاہم طیارے میں سوار 141 مسافر زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔ پیرو کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہاکہ 737میں لینڈنگ کے وقت آگ لگی۔ ایئرلائن ترجمان نے بتایا کہ طیارہ کریش نہیں ہوا تھا بلکہ لینڈ کرنے کے بعد اس میں آگ لگی۔ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ڈالی گئی تصاویر میں آگ بجھانے والے عملے کے ارکان آگ بجھاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طیارے کے عقب سے آگ بھڑکنا شروع ہوئی جس کے نتیجے میں پورے علاقے میں دھواں چھا گیا۔ تحقیقات شروع کردی گئی۔

شیئر: