Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثی ڈرون مار گرایا، بارودی کشتی بھی تباہ

عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ انہوں نے الحدیدہ کی گورنریٹ سے روانہ ہونے والی کشتی تباہ کی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
عرب اتحاد نے صنعا ایئرپورٹ کی طرف سے داغے گئے دھماکہ خیز ڈرون کو مار گرایا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ڈرون کو یمن میں امران گورنریٹ میں گرایا گیا۔
عرب اتحاد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے ان حوثی یونٹس پر بھی حملے کہیں جہاں سے اسلحہ منتقل کیا جا رہا تھا۔
اتحاد کے مطابق ’مذکورہ ڈرون کے پرزوں کو حوثی فضائی دفاع نے ایئرپورٹ پر اکھٹا کیا۔‘
سعودی عرب کا فضائی دفاع کا نظام یمن کے شمال سے داغے گئے حوثیوں کے اکثر ڈرونز کو مار گراتا ہے۔
اسی طرح بدھ کی صبح رپورٹ کیے جانے والے ایک اور واقعے میں عرب اتحاد نے بحیرہ احمر میں باردو سے بھری ایک کشتی کو بھی تباہ کیا۔
عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ کشتی الحدیدہ کی گورنریٹ سے روانہ ہوئی تھی۔
اتحاد کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سمندر میں جہازوں کو حوثیوں کی جانب سے خطرات خطے اور بین الاقوامی سکیورٹی پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔
منگل کو عرب اتحاد نے یمن کے دارالحکومت میں پاسداران انقلاب ایران کے ماہرین کو نشانہ بنایا تھا۔

عرب اتحاد نے بحیرہ احمر میں باردو سے بھری ایک کشتی کو بھی تباہ کیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

عرب اتحاد نے کے بیان کے مطابق ’یہ آپریشن بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت انجام دیا گیا۔‘
گذشتہ کچھ ہفتوں میں عرب اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں کئی مقامات پر حملے کیے، جن کا مقصد ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی طاقت کو کم کرنا تھا۔
سعودی عرب نے حوثیوں کے شہریوں پر حملوں کو جنگی جرائم قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ عرب اتحاد حوثیوں سے یمن کا مکمل کنٹرول واپس لینے کے لیے یمنی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔
حوثیوں نے 2014 میں صنعا پر قبضہ کیا تھا۔
سات سال سے زائد تک چلنے والی جنگ نے ہزاروں یمنی افراد کی جان لی ہے اور بے شمار لوگوں کو امداد پر انحصار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

شیئر: