Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں اتحادی افواج کا آپریشن جاری ،60 دہشتگرد ہلاک

فوجی آپریشن میں حوثیوں کی 5 عسکری گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان برگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مارب میں حوثی دہشتگردوں کے خلاف 8 عسکری آپریشن کیے گئے ۔ 
 سبق نیوز  کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان برگیڈیئر المالکی نے مزید بتایا کہ اتحادی أفواج کے حملوں میں 60 سے زیادہ حوثی دہشتگرد مارے گئے اور ان کی 5 عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گیئں ۔  
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ اتحادی أفواج نے مارب میں عسکری پیش رفت حاصل کرنے کےلیے یمنی فوج کی مدد کی جبکہ شہریوں کو حوثیوں کی جارحانہ سرگرمیوں سے بچانے کی کارروائی میں حصہ لیا ۔  

شیئر: