نئی دہلی...آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے صدارتی دوڑ میں شریک ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کا ایک طبقہ میرے صدارتی امیدوارکے بارے میں جوکچھ کہہ رہا ہے وہ محض ا فواہ ہے جو افواہ ہی رہے گی۔ صرف آر ایس ایس کا کام کر رہا ہوں۔ واضح رہے کہ جولائی میں صدر کا انتخاب ہے۔ شیو سینا نے بھاگوت کا نام صدر کے لئے پیش کیا تھا ۔ شیو سینا نے کہا تھا کہ بھاگوت کے صدر بننے سے ہندو راشٹر کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔ بھاگوت نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ صدارتی دوڑ میں شامل نہیں اور اگر صدارتی امیدوار کے لئے تجویز پیش بھی کی گئی تو بھی قبول نہیں کروں گا۔ آر ایس ایس کے لئے کام جاری رکھنا پسند کروں گا۔