سپوٹی فائی پر سب سے زیادہ سنے جانے والے میوزک آرٹسٹ
سپوٹی فائی پر سب سے زیادہ سنے جانے والے میوزک آرٹسٹ
جمعرات 2 دسمبر 2021 19:47
انٹرنیشنل موسیقی سے ہٹ کر روایتی گلوکاروں نے سامعین کو متاثرکیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں سال2021 میں سپوٹی فائی ایپ پر سب سے زیادہ سنے جانے والے آرٹسٹس، گانے، پلے لسٹس اور پوڈ کاسٹس کی فہرست سٹریمنگ سروس نے شائع کردی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں موجودہ سال کے دوران ماسکڈ وولف کا گانا 'اسٹرونوٹ ان دی اوشن' اور بی ٹی ایس آرٹسٹ جو کہ کےپوپ میں مشہور ترین ہے سب سے زیادہ سٹریم کیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی موسیقی سے ہٹ کر روایتی گلوکاروں نے مقامی سامعین کے جوش کو متاثرکیا ہےاسی وجہ سے سعودی عرب میں سب سے زیادہ سٹریم کی گئی پلےلسٹس میں سرفہرست ہے۔
مشہور گلوکار عبداللہ الفروان سعودی عرب میں سب سے زیادہ سٹریم کئے جانے والے گلوکار ہیں۔
سپوٹی فائی پلےلسٹ بیسٹ اور اس کے بعد خلیجی گانے اور ٹاپ گیمنگ ٹریکس سعودی عرب کے سامعین کے مابین سب سے زیادہ مشہور ہیں۔
سعودی عرب میں سب سے زیادہ سٹریم کیا جانے والا البم برطانوی گلوکارہ دعا لیپا کا 'فیوچر نوسٹالجیا' کاہے۔
مقبول ترین پوڈکاسٹس کی فہرست میں 'میوزک' پہلے نمبر پر، 'سوسائٹی اور کلچر' دوسرے جب کہ 'کامیڈی پوڈکاسٹس' تیسرے نمبر موجودہے۔
مملکت کی مقبول ترین پوڈ کاسٹ کیٹیگریز کے لحاظ سے'سوسائٹی اینڈ کلچر' کے تھیم والے پوڈ کاسٹ مقبول ترین زمرے کی پوڈ کاسٹ کی فہرست میں موسیقی کے بعد دوسرے نمبر پر آتے ہیں۔
کامیڈی پوڈ کاسٹ اب سعودی عرب کی تیسری مقبول ترین پوڈ کاسٹ کا سٹائل ہے۔