Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کے الزام میں 250 افراد گرفتار، 657 سے تفتیش

’گرفتار شدگان نے منصب کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ذاتی مفادات حاصل کئے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد کرپشن نے گزشتہ ماہ ربیع الاول کے دوران 250 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان کا تعلق وزارت دفاع، وزارت داخلہ، وزارت صحت، وزارت انصاف، وزارت تعلیم اور بلدیہ سے ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان نے منصب کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ذاتی مفادات حاصل کئے ہیں‘۔
’گرفتار شدگان میں سے بعض پر رشوت اور جعلسازی کا بھی الزام ہے‘۔
ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ کیسز کے ضمن میں اب تک 657 افراد کے ساتھ تفتیش کی جا چکی ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’انسداد کرپشن کے لیے اہلکاروں نے متعدد سرکاری ونجی اداروں کے 6459 تفتیشی دورے ہوچکے ہیں‘۔
 

شیئر: