Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی وزیر ثقافت کا جدہ کے تاریخی علاقے کا دورہ

وزیر ثقافت کو علاقے کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
فرانسیسی وزیر ثقافت ڈاکٹر روزلین باچلو نے جدہ کے تاریخی علاقے کا دورہ کیا ہے جسے یونیسکو عالمی ثقافتی ورثے فہرست میں درج کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیر ڈاکٹر روزلین سرکاری دورے پر مملکت ہیں جہاں انہوں نے جدہ کے قدیم تاریخی علاقوں کا دورہ کیا اور عہد رفتہ کی تعمیرات کا جائزہ لیا۔ 


 عہد قدیم میں استعمال ہونے والی اشیا میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔(

فرانسیسی وزیر ثقافت نے جدہ کے قدیم علاقے بلد میں واقع ’بیت نصیف ‘ کے علاوہ جامع مسجد الشافعی کا بھی دورہ کیاـ وزیر سیاحت کو علاقے کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے بیت النصیف میں رکھی گئی نوادرات اور عہد قدیم میں استعمال ہونے والی اشیا میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
فرانس کی وزیر سیاحت کو جدہ کے تاریخی علاقے کی سیر بھی کرائی گئی۔ 

شیئر: