تیج گاﺅں..... یہاں ایک ایسی بچی لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہے جسکی عمر 11سال ہے مگر ایک خاص بیماری کی وجہ سے اسکی قدرتی نشوونما نہیں ہوسکی ہے او راب تک اسکا قد صرف 23انچ ہے۔ اس عجیب الخلقت بچی کو بہت سے لوگ بیحد حیرت سے دیکھ رہے ہیں ۔ برسیکھا نامی اس بچی کا نہ صرف قد بہت مختصر سا ہے بلکہ وزن بھی صرف 22پاﺅنڈ ہے۔ اسے دیکھنے کے لئے آنے والے ہزاروں افراد اسے قدرت کا تماشا سمجھ کر اسکی قدرومنزلت بھی کررہے ہیں۔ بیشتر ضعف العقیدہ افراد تو اس سے اپنے لئے نیک تمناﺅں اور خواہشو ں کا اظہار کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ اسکی ماں ریکھا داس کا کہناہے کہ انکی بچی کتنی بھی عجیب و غریب کیوں نہ ہو یہ حقیقت ہے کہ گائں کے لوگ سب سے زیادہ اسی بچی سے پیار کرتے ہیں۔ وہ بات چیت بھی نہیں کرپاتی لیکن بہت سے لوگ خوشی خوشی اسکے پاس گھنٹوں بیٹھتے ہیں اور کھیل کود کرتے ہیں۔ 42سالہ ریکھا کے شوہر اجیت داس کا کہناہے کہ انکی بچی پیدائش کے بعد ہی سے عجیب و غریب رہی ہے۔ ریکھا کے 2بچے اور بھی ہیں جن میں سے ایک بیٹی 13سال کی ہے جبکہ بیٹے کی عمر 15سال ہے۔ یہ دونوں بچے عام بچوں کی طرح ہیں اسلئے جب وہ تیسری بار امید سے ہوئی تو بھی دوران حمل انہیں کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔ ان دنوں میں اس نے نہ کوئی دوا لی اور نہ انجکشن لیا۔ ڈلیوری بھی معمول کے مطابق ہی ہوئی۔پیدائش کے وقت وہ کمزور ضرور تھی مگر یہ اندازہ نہیں ہوسکا تھا کہ وہ کسی انوکھی بیماری میں مبتلا ہے۔ جسکی وجہ سے وہ نہ تو اسکا قد بڑھے گا اور نہ ہی وزن۔