مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں گلوکاری کا مظاہرہ کیا تو حکومتی شخصیات بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
منگل کے روز وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دی تو اس دوران انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کا گانا اچھا لگا۔
مزید پڑھیں
-
حمزہ شہباز کی گلوکاری: ’چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں‘Node ID: 624676
-
ٹرین روک کر دہی خریدنے جانے والا ڈرائیور معطلNode ID: 625066
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’میں حمزہ اور مریم کو سراہتا ہوں، ہماری جو نجی محفلیں ہوتی ہیں، خاندان بیٹھتا ہے تو اس میں گانے بھی گائے جاتے ہیں۔ مہندی ہے، شادی ہے انہوں نے گایا یہ اچھا لگا۔ نارمل پاکستان ایسا ہی ہے، اس میں کیا اعتراض ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ پرفیکٹلی اوکے ہے۔ ہمارا ان سے سیاسی اختلاف ہے۔‘
فواد چوہدری سے پہلے وزیراعلی پنجاب کے ترجمان اظہر مشوانی بھی مریم نواز کے گنگنانے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ کہہ چکے تھے کہ ’شریف خاندان ویڈیو اینڈ ساؤنڈ پروڈکشن میں بہت ترقی کر سکتا ہے۔‘
شریف خاندان ویڈیو اینڈ ساؤنڈ پروڈکشن میں بہت ترقی کر سکتا ہے۔۔۔ Not Bad pic.twitter.com/7A7v3nbhx1
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) December 7, 2021
گزشتہ روز سے مریم نواز کے بیٹے جنیدصفدر کی شادی کے حوالے سے ایک تقریب کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل ٹائم لائنز پر زیر گردش ہیں۔
ان مختصر ویڈیوز میں کہیں مریم نواز تو کہیں ان کے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز شریف گنگناتے دکھائی دیتے ہیں۔
اسی دوران مریم نواز کی جانب سے ’بیٹے کی شادی کو نجی، خاندانی معاملہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’تمام ماؤں کی طرح میں بھی سیاسی تبصروں کے بغیر اس موقع سے محظوظ ہونے کا حق رکھتی ہوں۔‘
مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’میں میڈیا اور دیگر سے التماس کرتی ہوں کہ خاندان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔‘
حکومتی شخصیات کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی گلوکاری کی تعریف اور مریم نواز کی جانب سے پرائیویسی کے احترام کا تقاضہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب سوشل ٹائم لائنز پر ان کے گانوں کی ویڈیوز پر تبصرہ کرنے والے یہ موازنہ کرتے بھی دکھائی دیے کہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور جنید صفدر میں سے زیادہ سریلا کون ہے؟
چند ہفتے قبل لندن میں جنید صفدر اور عائشہ سیف کے نکاح کے بعد ایک تقریب کے موقع پر انہوں نے محمد رفیع کا گانا گایا تو بہت سے افراد مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے صاحبزادے کو گلوکاری پر سراہتے رہے تھے۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے جنید صفدر کے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا تھا کہ ’جب آپ اپنے نکاح پر خود ہی سٹار ہوں۔‘
When you are the star at your own nikah pic.twitter.com/oi0dWy23JK
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) August 25, 2021
اسی دوران کچھ ٹویپس نے جنید صفدر کی ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں وہ معروف صوفی شاعر بابا بھلے شاہ کا کلام پڑھتے دیکھے اور سنے جا سکتے ہیں۔
For those who’ve just seen how good @MaryamNSharif’s son, Junaid Safdar is at singing, here is a video of Junaid reciting Sufiana Kalam at a function hosted by a good friend @AbdurrehmanChi5 in 2019. Apart from polo, Junaid has quite the melodious voice. pic.twitter.com/vkSPV1K2Hl
— Omer Azhar (@OmerAzhar96) August 25, 2021