Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں تعمیراتی کوڈ کی خلاف ورزی، کئی عمارتوں کی تعمیر روک دی گئی

میونسپلٹی زیر تعمیر عمارتوں کی تفتیش جاری رکھے گی( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں طائف میونسپلٹی نے تعمیراتی کوڈ کی خلاف ورزی پر7 عمارتوں کی تعمیر کا کام رکوا دیا ہے۔
میونسپلٹی کے انسپکٹرز  نے زیر تعمیرعمارتوں  کا معائنہ کیا اس دوران پتہ چلا کہ تعمیراتی کام مقرر ضوابط کے خلاف ہورہا ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق طائف میونسپلٹی کا کہن اہے کہ شہر میں سترہ مقامات پر تعمیراتی کام چل رہا ہے۔ ان میں سے سات عمارتوں میں تعمیراتی کوڈ کی خلاف ورزی پائی گئی ۔
طائف میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کوڈ کی پابندی سے عمارت کا کام پائیدار بنیادوں پر ہوتا ہے۔ پانی اور بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری آتی ہے۔ کوڈ کی پابندی عمارت کے ڈیزائنر ، انچارج ، ٹھیکیدار اور مالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔  
 میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم آئندہ بھی زیر تعمیر عمارتوں کی تفتیش جاری رکھے گی ۔ مقامی شہریوں اور ٹھیکیداروں سے وزارت بلدیات و دیہی آباد کاری أمور کی جاری کردہ ہدایات اور ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔  

شیئر: