پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ورچوئل ’ڈیموکریسی سمٹ‘ میں دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شرکت سے معذرت کر لی ہے جسے پاکستان میں سیاسی، سفارتی اور بین الاقوامی سیاست کو سمجھنے والوں کی جانب سے درست فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’پاکستان مختلف معاملات پر امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور مستقبل میں موقع ملنے پر مناسب وقت میں وسیع تر امور پر بات چیت بھی کریں گے۔‘
مزید پڑھیں
-
مضبوط، خوشحال، جمہوری پاکستان خطے اور دنیا کے لیے اہم ہے: امریکہNode ID: 607441
-
امریکہ کے ساتھ جمہوریت پر مناسب وقت پر بات ہوگی: پاکستانNode ID: 625451