Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفری پابندیاں،ٹرمپ کا حکمنامہ غیر معینہ مدت کیلئے معطل

واشنگٹن... امریکی ریاست ہوائی کے وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کے نئے حکم نامے کو غیر معینہ مدت تک معطل کر دیا۔ ریاست ہوائی نے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ امریکی صدر کے فیصلے سے ملک میں سیاحت اور بین الاقوامی طلبہ کی آمد دونوں کا نقصان پہنچے گا۔ وفاقی جج ڈیرک واٹسن نے حکم نامے کی معطلی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی ۔جج نے فیصلے میں لکھا کہ وہ حالات جن کی بنا پر ابتدائی فیصلہ کیا گیا تبدیل نہیں ہوئے۔ہوائی کی ریاست نے موقف اختیار کیا تھا کہ انتظامی حکم نامہ خاص طور پر مسلمانوں کےلئے ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ انتظامی حکم نامہ مسلمانوں کے خلاف پابندی نہیں ۔ قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے یہ انتظامی حکم ضروری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کے نئے حکم نامے کے تحت 6 مسلم ممالک کے شہریوں پر 90 دن کے لئے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔

 

شیئر: