Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان کے وزیراعظم کو ’بھوت بنگلے‘ میں سُکھ کی نیند کیسے آئی؟

کئی برسوں سے اس رہائش گاہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مرنے والوں کے روحیں اس کے ہال میں گھومتی ہیں۔ (فوٹو: روئٹرز)
جاپان کے وزیراعظم فیومیو کیشیدہ نے کہا ہے کہ کئی برس میں وہ پہلے جاپانی وزیراعظم ہیں جو ’بھوت بنگلہ‘ کہلائی جانے والی سرکاری رہائش گاہ میں گہری نیند کا مزہ لیتے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ شاندار عمارت دارالحکومت ٹوکیو کے وسط میں واقع ہے جو گذشتہ نو برس سے خالی پڑی ہے۔
اس عمارت کے اندر 1936 میں ہونے والی فوجی بغاوت کے دوران وزیر خزانہ سمیت کئی سینیئر فوجی افسران کو نوجوان سپاہیوں نے قتل کر دیا تھا۔
کئی برسوں سے اس رہائش گاہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مرنے والوں کے روحیں اس کے ہال میں گھومتی ہیں۔ تاہم جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں پہلی رات گزار کر وہ بہت ہلکا پھلکا محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ’میں کل وہاں گہری نیند سویا۔‘ رپورٹرز نے پوچھا کہ انہوں نے کوئی ایسی ویسی ڈراؤنی چیز دیکھی تو ان کا جواب تھا کہ ’میں نے ابھی ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی۔‘

شیئر: