Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط پرحوثیوں کا حملہ ناکام، بیلسٹک میزائل تباہ

خطرات کو بے اثر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے( فوٹو الشرق الاوسط)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ’پیر کی رات سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پر حوثیوں کا ایک بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنایا گیا ہے‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق’ سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی راستے میں تباہ کردیا‘۔
عرب اتحاد نے  کہا ہے کہ ’حوثیوں کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شروع کی جانے والی کوششوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’بین الاقوامی قانون کے مطابق خطرات کو بے اثر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے‘۔

 

شیئر: