Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے، محسوس کرنے اور بوسہ دینے کی سہولت

ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے حجر اسود ورچوئل انیشیٹیو کا افتتاح کیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے حجر اسود ورچوئل انیشیٹیو کا افتتاح کیا ہے۔
اس کا مقصد وی آر ٹیکنالوجی اور ڈجیٹل تجربات کی مدد سے حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے، اسے بوسہ دینے اورمحسوس کرنے کے لیے’حقیقی منظر‘جیسا ماحول  فراہم کرنا ہے ۔  
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ’ یہ انشیٹیو ڈیجیٹل ایگزیبیشن نے ام القریٰ یونیورسٹی کے ماتحت خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے متعارف کرایا ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ انکھ، کان، ناک اوراحساس کے ساتھ ورچوئل طریقے سے حجر اسود کو دیکھنے کے لیے حقیقی ماحول فراہم کرنا ہوگا تاکہ جولوگ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حجر اسود پر نظر ڈالیں تو وہ خود کو اپنے پورے وجود کے ساتھ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے محسوس کریں اور زیادہ سے زیادہ افراد اس حوالے سے اپنا خواب پوراکرسکیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ’مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ عظیم دینی اور تاریخی خزانوں سے مالا مال ہیں‘۔ 
سعودی حکومت ’فرضی منظر‘ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کچھ اس طرح سے پیش کررہی ہے کی اس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ حجر اسود اور اس کے اطراف کے مناظر ورچوئل سسٹم سے ممکن بنائے جارہے ہیں۔
سعودی حکومت اس کام  کے لیے تمام جملہ وسائل بروئےلارہی ہے۔

شیئر: