Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجر اسود کے فریم اور رکن یمانی کی مرمت کا کام مکمل

’حجر کے خول اور رکن یمانی کی مرمت کا کام ماہرین کی ٹیم سے کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مسجد الحرام میں حجر اسود کے خول اور رکن یمانی کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ماہرین کی خصوصی ٹیم سے یہ کام مکمل کیا گیا ہے۔
 غلاف کعبہ فیکٹری میں شعبہ تعلقات عامہ اور اطلاعات کے ڈائریکٹراحمد بن مساعد السویہری نے وضاحت کی کہ کعبہ کی دیکھ بھال کا کام چوبیس گھنٹے ہوتا رہتا ہے تاکہ کسی قسم کی مرمت کی ضرورت کو فوری طورپرحل کیا جا سکے۔
 کعبہ شریف کے مختلف حصوں میں مرمت کے لیے تربیت یافتہ اور قومی ٹیم مختص ہے جو مسجد حرام میں غلاف کعبہ کا انتظام، اس کی دیکھ بھال اور صفائی کا کام کرتی ہے۔
دیکھ بھال کے شعبے کے ڈائریکٹر فہد بن حضیض الجابری نے بتایا کہ مسجد حرام میں غلاف کعبہ کی دیکھ بھال، حجراسود کی صفائی اوراس کے فریم کی مرمت چاندی تار سے کی جاتی ہے جس پر سونے کا پانی چڑھایا جاتا ہے۔
 

شیئر: