ریاض( ذکاءاللہ محسن)سفارتخانہ پاکستان ریاض میں ناظم الامور محمد حسن وزیر نے کہا ہے کہ جمعرات کو شاہی مہلت سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایک ہزار کے قریب غیر قانونی پاکبانوں نے سفارتخانے سے رجوع کیا۔ ایمبیسی کے ہال میںشاہی مہلت سے فائدہ اٹھانے والوں کا استقبال کرنے کےلئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔آج 85 افراد کے پاسپورٹ کی مدت کو بڑھایا گیاجبکہ 400 اپیلی کیشن فارم فیڈ کئے گئے۔60 افراد کو ایمر جنسی آوٹ پاس مہیا کئے گئے جبکہ 355 افراد کے لئے سعودی وزارت داخلہ سے ابتدائی ٹوکن حاصل کئے گئے۔ناظم الامور حسن وزیر نے مزید بتایا کہ سفارت خانے کے اندر6 ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جن پر مستعد عملہ اپنے ہم وطنوں کے لئے احسن انداز میں خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ ایمبیسی کے تمام عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایمبیسی کے ہال میں ہی آنے والے افراد کے لئے فوٹوا سٹوڈیو اور فوٹو کاپی کی سہولت دی گئی ہے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ ایک چھت تلے تمام تر معاملات سرانجام دیئے جائیں تاکہ یہاں آنے والے افراد کو آسانی رہے۔ ریاض میں سفارت خانہ اور جدہ میں قونصلیٹ کا عملہ3 ماہ تک خدمات سر انجام دیتا رہے گا۔ اس کے علاوہ دور دراز علاقوں کے لئے خصوصی قونصلر ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو واپس جانے والے افراد کو سفری دستاویزات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ناظم الامور نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب میں مقیم افراد کو چاہئے کہ وہ پہلی فرصت میں ایمبیسی یا قونصل خانہ سے رابطہ کریں اور اس مدت کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے واپس چلے جائیں۔ شاہی فرمان کے مطابق واپس جانے والے تمام افراد دوبارہ سعودی عرب نئے ویزے پر آ سکتے ہیں جبکہ 3 ماہ کے بعد ان کو سزاوں اور جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری طرف سفارتخانہ کی جانب سے مختلف شہروں میں عملہ تعینات کیا گیا ہے جن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ جبیل میں عبدالقادر 0582880700 الاحساء میںچوہدری محمد سعید 0504938207 حائل میںافضال قمر 0507861234 ،عرعرمیںمحمد رمضان 0595902723، تبوک میں امین چترالی، مجاہد امین 0507040667 ،بریدہ اور القصیم میں محمد وقاص خان 0580024588 بختیار خان 0580024599 ،دمام اور الجبیل میں راجہ عمران، 05989260099 اور رانا صغیر احمد 0598800113 سے پاکبان رابطہ کرکے سفری دستاویزات کے متعلقہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
29, نومبر 2024
28, نومبر 2024
27, نومبر 2024
24, نومبر 2024