Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدین بچوں کو آتش بازی سے دور رکھیں، شہری دفاع کا انتباہ

آتش بازی سے بعض اوقات سنگین حادثات بھی ہوتے ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی شہری دفاع نے آتش بازی کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ بچوں کے لیے بڑا خطرہ ہے اس لیے والدین بچوں کو آتش بازی کرنے سے دور رکھیں۔
شہری دفاع نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ عید الفطر کے دنوں میں بچے آتش بازی کا شوق کرتے ہیں جس سے وہ زخمی ہوسکتے ہیں یا بعض اوقات سنگین حادثات بھی اس کے نتیجے میں ہوتے ہیں۔
شہری دفاع نے زور دے کر کہا کہ بچوں کو ممکنہ خطرات سے بچانا اور ان سے آگاہ کرنا والدین کی ذمہ داری ہے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کی نگرانی کریں اور اس حوالے سے احتیاط اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔
 

 

شیئر: