شہری کی غیر ملکی بیوی اور شوہر کو پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ
’اسی طرح کا استثنیٰ سعودی شہری کے غیر ملکی والدین اور اولاد کے لیے بھی ہے‘ (فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی شہری کی غیر ملکی بیوی اور سعودی بیوی کے غیر ملکی شوہر کو پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اسی طرح کا استثنیٰ سعودی شہری کے غیر ملکی والدین اور اولاد کے لیے بھی ہے۔
وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ملک میں آنے والے شہریوں کے ساتھ غیر ملکی گھریلو عملے کو بھی پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’نئے سفری ضابطوں سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔‘
وزارت نے بتایا ہے کہ ’سعودی عرب میں متعلقہ ادارے وبا کی عالمی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد احتیاطی تدابیر میں ترمیم و نظر ثانی کرتے ہیں۔‘