Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں تاریخی میچ، بوکا جونیئر میراڈونا کپ کا فاتح قرار

’انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض سیزن کے تحت میراڈونا کی یاد میں بارسیلونا اور بوکا جونیئر کے درمیان فٹبال میچ ہوا جس میں بوکا جونئیر کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میچ کا اصل وقت ایک ایک گول پر ختم ہوا تو حتمی نتیجہ حاصل کرنے کے لیے پینالٹی شوٹ سے فیصلہ کیا گیا۔
میچ شروع ہونے سے پہلے میراڈونا کی زندگی پر مشتمل ایک مختصر فلم دکھائی گئی جس کے بعد متعدد طائفوں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔
میچ دیکھنے کے لیے شائقین بڑی تعداد میں آئے اور خوبصورت کھیل کو سراہا۔
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی اور کھلاڑیوں کو میڈل سے نوازا ہے۔

شیئر: