Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد رضوان نے برطانوی کاؤنٹی سسیکس سے معاہدہ کر لیا

بابراعظم اور شاہین شاہ بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے معاہدے کر چکے ہیں (فوٹو: پی سی بی)
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے آئندہ سیزن کے لیے برطانوی کاؤنٹی کلب سسیکس سے معاہدہ کر لیا ہے۔
برطانوی کلب نے انہیں خوش آمدید کہا تو محمد رضوان نے بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی توقع کا اظہار کیا۔
سسیکس کی جانب سے محمد رضوان کی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محمد رضوان 2022 کے سیزن کا بڑا حصہ کلب کی جانب سے کھیلیں گے۔
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان مکمل ہونے کے بعد محمد رضوان سسیکس کو جوائن کریں گے۔ جس کے بعد وہ چیمپئن شپ اور ٹی20 میچوں کے ساتھ وسط جولائی میں ہونے والے وائٹیلیٹی بلاسٹ سیریز کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔
سسیکس کے ساتھ معاہدے کے بعد دیے گئے پیغام میں محمد رضوان نے کلب کے فینز کے نام دیے گئے پیغام میں کہا کہ وہ اس اعزاز پر خوش ہیں۔ 
کلب سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سسیکس کیمونٹی سے متعلق عمدہ باتیں سنی ہیں اور یہ ہمیشہ سے میرے دل کے قریب رہا ہے۔
ان کے مطابق ’ہماری نوجوان ٹیم کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہماری کامیابی کا راز ہماری محنت، دیانت، کمٹمنٹ اور خود پر یقین پر ہے کہ ہم جیت سکتے ہیں اور ہم جیتیں گے۔‘
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی یہ سیزن برطانوی کاؤنٹی کلب سمرسٹ کی جانب سے کھیلیں گے جب کہ شاہین شاہ آفریدی مڈل سیکس سے معاہدہ کر رکھا ہے۔
 

شیئر: