Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت کی ہفتہ وارپریس کانفرنس کل ہوگی

پریس کانفرنس میں اہم موضوعات پراستفسارات کا جواب دیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ وار پریس کانفرنس کل بروزاتوار منعقد کی جائے گی ـ پریس کانفرنس میں وزارت صحت کے ترجمان کے علاوہ وزارت افراد قوت اور پبلک ہیلتھ اتھارٹی ’وقایہ‘ کے ترجمان بھی شرکت کریں گےـ
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی پریس کانفرنس میں کورونا کی نئی صورتحال، مملکت میں ویکسینیشن کے علاوہ کورونا کی نئی تبدیل ہونے والی شکل کے حوالے سے استفسارات کا جواب دیں گےـ
کانفرنس میں شریک وزارت افرادی قوت کے ترجمان سعد آل حماد مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا ایس اوپیز کے علاوہ احتیاطی تدابیر کے حوالے سےگفتگوکریں گےـ
 پبلک ہیلتھ اتھارٹی ’وقایہ‘ کے قائمقام آپریشنل ڈائریکٹرپریس کانفرنس میں کورونا کی نئی شکل ’اومی کرون‘ کے بارے میں اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر اورامور صحت کے حوالے سے جاری ہدایات کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گےـ

شیئر: