Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطاط قرآن کریم ’شیخ عثمان طہ‘ کو سعودی شہریت دے دی گئی

شیخ عثمان 1934 میں دمشق کے شہر حلب میں پیدا ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
شاہی فرمان پرعمل کرتے ہوئے قرآن پاک کے خطاط ’عثمان طہ‘ کو سعودی شہریت دے دی گئی۔ وہ مدینہ منورہ میں کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن سے چھپنے والے قرآن پاک کے خطاط ہیں ۔ دس بار سے زیادہ عثمانی رسم الخط میں قرآن پاک کی کتابت کا اعزاز حاصل کیے ہوئے ہیں۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق شیخ عثمان عبدہ طہ منفرد اور نادر تجربات رکھنے والی ان چند شخصیات میں سے ایک ہیں جنہیں حال ہی میں سعودی عرب کی شہریت دی گئی ہے۔  
مملکت نے اسلامی علوم ، سائنس ، میڈیسن ، ثقافت ، ٹیکنالوجی اور سپورٹس کے شعبوں میں اعلیٰ لیاقت اور منفرد تجربہ رکھنے والی شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔  
عثمان عبدو طہ  1934 میں شام کے معروف شہر حلب میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدشیخ عبدہ حسین طہ امام الخطیب تھے۔ عثمان عبدہ طہ نے عربی رسم الخط کا ہنر اپنے والد سے سیکھا تھا جو خط رقعہ کے ماہر تھے۔  

 سال 1965 میں انہوں نے دمشق یونیورسٹی سے بی ایڈ کیا(فوٹو، ٹوئٹر)

شیخ طہ نے پرائمری ، مڈل اور ثانوی کی تعلیم حلب شہر کے  کالج ’الخسرویہ‘ سے حاصل کی تھی ۔ انہوں نے اس زمانے میں محمد علی المولوی ، محمد الخطیب ، حسین حسنی الترکی اور شیخ عبدالجواد الخطاط سے عربی رسم الخط سیکھا۔ آخر میں ابراہیم الرفاعی نے جو حلب کے مشہور خطاط تھے انہیں عربی رسم الخط کے ہنر کی باریکیوں سے روشناس کرایا۔  
عثمان عبدہ طہ نے گریجویشن دمشق سے کیا ۔ انہوں نے دمشق یونیورسٹی سے اسلامیات میں 1964 کے دوران بے اے کی ڈگری لی۔ 1965 میں دمشق یونیورسٹی سے ٹیچرز ٹریننگ کالج سے بے ایڈ کیا۔
عثمان عبدہ طہ نے محمد بدوی الدیرانی سے دمشق میں فارسی رسم الخط کی باریکیاں حاصل کیں۔ 1960 سے لے کر 1967 تک خط ثلث میں کمال پیدا کیا۔
عثمان عبدہ طہ نے دور دمشق کے موقع پر عراق کے معروف خطاط ہاشم محمد البغدادی سے خط ثلث اور خط نسخ کے خصوصی اسباق لیے تھے۔  
عثمان عبدہ طہ نے عربی رسم الخط کا سرٹیفیکیٹ اسلامی دنیامیں خطاطوں کے استاد حامد الآمدی سے 1973 میں حاصل کیا تھا۔ انہیں استنبول میں عربی رسم الخط کے3 سالہ مقابلہ کا فیصلہ کرنے والی بین الاقوامی ٹیم کا رکن 1988 میں متعین کیا گیا۔  
عثمان عبدہ طہ نے سامی برھان اور پھر نعیم اسمعیل کے ہاتھوں مصاحف المدینہ المنورہ کے گل بوٹوں کا ہنر سیکھا۔

شیخ عثمان کو 1988 میں کنگ فہد قرآن کمپلیکس میں بطورخوش نویس متعین کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر) 

انہیں 1988 میں کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کا خطاط اور مدینہ منورہ کے قرآنی نسخوں کا خوش نویس متعین کیا گیا۔  
عثمان طہ نے خط نسخ کی باقاعدہ اکیڈمک تعلیم بھی حاصل کی اور اس میں جدت پیدا کی ۔ ان کا یہ ہنر قرآن پاک کی خوش نویسی کے حوالے سے منفرد مانا جاتا ہے۔  
 

شیئر: