Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ سے 11 سال عمر کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری

پہلے مرحلے میں ان بچوں کو ترجیح دی جائے گی جو وائرس کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں پانچ  سے 11 سال کے عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عمر کے بچوں کو وائرس کی نئی قسموں سے بچانے کے لیے ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘
وزارت نے بتایا ہے کہ ’پہلے مرحلے میں ان بچوں کو ترجیح دی جائے گی جو وائرس کا زیادہ شکار ہوسکتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

 

شیئر: