سعودی عرب میں کورونا کیسز 2 سو سے بڑھ گئے
گزشتہ 24 گھنٹے میں 222 افراد میں کووڈ19 وائرس کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا کیسز 2 سو سے تجاوز کرگئے جبکہ کووڈ 19 سے ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے شفایابی میں بھی اضافہ ہوا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس میں مبتلا 222 مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد مملکت میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 51 ہزار 210 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے دو افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 865 تک پہنچ گئی۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس سے اب تک 5 لاکھ 40 ہزار 284 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ زیر علاج مریضوں میں سے 28 کو انکی نازک صورتحال کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے مملکت میں گزشتہ ہفتے سے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد جاری رکھا جائے۔