ارجنٹائن میں پاکستانی سفارت خانے کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بدھ کو کچھ دیر کے لیے ہیک کرلیا گیا تھا۔
اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں ارجنٹائن میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ ’ارجنٹائن میں پاکستانی سفارت خانے کا اکاؤنٹ کچھ دیر پہلے ہیک ہوگیا تھا۔‘
ٹویٹ میں سفارت خانے کا مزید کہنا تھا کہ ’اسے اب ریکور کرلیا گیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
انڈین وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھر ہیکNode ID: 626356
-
’جاسوسی اور ہیکنگ میں ملوث‘ فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بندNode ID: 627841
پاکستانی سفارت خانے کا مزید کہنا تھا کہ ’برائے مہربانی نوٹ فرمالیں پچھلے ایک گھنٹے میں اس اکاؤنٹ سے جو بھی پیغامات بھیجے گئے، انہیں ارجنٹائن میں سفارت خانے نے نہیں بھیجا۔‘
The Instagram account of the Embassy of Pakistan in Argentina was hacked a while ago. It has now been recovered.
Please note that all messages posted through this account in last one hour were not from the Embassy of Pakistan in Argentina.
— Pakistan Embassy Argentina (@PakinArgentina) December 22, 2021