Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرقانونی عورتوں کو پناہ دینے پر غیرملکی خاتون گرفتار

القصیم پولیس نے اقامہ، ملازمت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب 15 عورتوں کو رہائش فراہم کرنے والی ایتھوپین خاتون کو گرفتار کرلیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق گرفتار ہونے والی 15 خواتین میں سے 10 کا تعلق ایتھوپیا اور پانچ کا صومالیہ سے ہے۔ تمام خواتین مملکت کے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب بھی پائی گئی۔ 
القصیم پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’پولیس اہلکار اقامہ، ملازمت اور سرحدی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین اور مقامی شہریوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔‘
 پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’پناہ دینے والی ایتھوپین کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔‘
پولیس ترجمان نے تنبیہہ کی کہ ’جو شخص بھی مملکت کے سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ، رہائش، ملازمت یا پناہ دینے کے حوالے سے کوئی بھی سہولت دے گا اسے 5 برس تک قید اور 10 لاکھ  ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی ۔ مدد میں استعمال ہونے والی گاڑی، مکان وغیرہ بھی بحق سرکار ضبط کر لیے جائیں گے۔‘

شیئر: