Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کھلاڑی نے ایشین ٹورنامنٹ جیت لیا

طارق الحامدی ٹوکیو 2020 اولمپکس میں بھی سلور میڈل جیت چکے ہیں(فوٹو: ٹوئٹر)
کراٹے کے سعودی کھلاڑی طارق حامدی نے ایرانی حریف کو شکست دے کر ایشین ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق کراٹے ٹورنامنٹ کا انقعاد قازقستان میں ہوا، جس میں 21 برس سے کم عمر کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سعودی نوجوان طارق حامدی نے ایرانی کھلاڑی کو زیرو کے مقابلے میں چار سے پوائنٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

 ٹورنامنٹ قازقستان میں ہوا جس میں 21 برس سے کم عمر کھلاڑیوں نے شرکت کی(فوٹو: ٹوئٹر)

 سعودی کراٹے آرگنائزیشن نے طارق حامدی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق حامدی اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس میں بھی نام کما چکے ہیں۔ اب انہوں نے ایرانی حریف کو شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔  
سعودی کراٹے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں یاسر البارقی، فہد الخثعمی اور سلطان الزھرانی نے دیگر تین مقابلوں میں سلور میڈل جیتے۔  
یاد رہے کہ طارق الحامدی ٹوکیو 2020 اولمپکس میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔  

شیئر: