مکہ مکرمہ میں مطلع ابر آلود، مدینہ منورہ میں غبار
جمعرات 23 دسمبر 2021 11:44
’گرد و غبار کی وجہ سے شام 6 بجے تک حد نگاہ متاثر رہنے کا امکان ہے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج مدینہ منورہ میں مطلع غبار آلود رہے گا ۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سب سے زیادہ الاکحل، الحناکیہ اور المہد کے علاقے متاثر ہوں گے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’گرد و غبار کی وجہ سے شام 6 بجے تک حد نگاہ متاثر رہنے کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اسی سے ملتی جلتی کیفیت مگر کچھ کم شدت کے ساتھ مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں کے علاوہ مشرقی ریجن کی بعض کمشنریوں میں بھی ہوگی‘۔
’جدہ سمیت مکہ مکرمہ کی متعدد کمشنریوں میں مطلع ابر آلود ہوگا جس کے باعث درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘
’ملک کے شمالی، وسطی اور مغربی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا اور جازان، عسیر اور باحہ میں خصوصی طور پر بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’عسیر، جازان، مکہ مکرمہ کے بالائی علاقے اورالجوف میں دھند چھائی رہے گی‘۔
’دھند کی کیفیت رات کے وقت سے لے کر صبح 8 بجے تک رہے گی جس سے حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔