Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلبہ اور اساتذہ میں کورورنا کی تصدیق پر باحہ کا سکول بند

’مصدقہ کیسز کا علاج ہو رہا ہے جبکہ تمام طلبہ اور اساتذہ کو ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے‘ (فوٹو: سبق)
الباحہ کے ایک سکول میں اساتذہ اور طلبہ میں کورورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم الباحہ نے سکول بند جبکہ تعلیمی عمل کو آن لائن کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
محکمہ تعلیم الباحہ کے سربراہ ڈاکٹر عبد الخالق حنش نے مذکورہ سکول کو 5 دن تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’مذکورہ سکول میں مصدقہ کیسز کا علاج ہورہا ہے جبکہ تمام طلبہ اور اساتذہ کو ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت صحت کے ضوابط کے مطابق جس سکول میں کورونا کیس کی تصدیق ہو وہاں 5 دن کے لیے تعلیمی سرگرمیاں بند کردی جائیں گی۔
 

شیئر: