Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی محکمہ ڈاک نے سیاحت کے حوالے سے دو ڈاک ٹکٹ جاری کردیے

ٹکٹ محکمہ ڈاک اور سیاحت نے باہمی تعاون کے ساتھ جاری کیے ہیں(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ ڈاک (سبل) نے سعودی عرب میں سیاحت کے حوالے سے 2 یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔ ان کے ذریعے مملکت میں سیاحتی مقامات، دلکش قدرتی مناظر اور رنگارنگ ثقافتی مراکز کو اجاگر کیا گیا ہے۔ 
اخبار24 کے مطابق محکمہ ڈاک نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ پہلے ڈاک ٹکٹ میں دکھایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں متعدد عنوانوں سے ہونے والے سیاحتی سیزنوں اور پروگراموں سے معاشرے میں خوشی کا ماحول بنا ہوا ہے۔ رنگا رنگ تفریحی پروگراموں کو بھی نمایاں کیا گیا ہے ۔  
محکمہ ڈاک نے توجہ دلائی کہ دوسرے ٹکٹ میں سیاحتی ویزے کے اجرا سے آنے والی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ سیاحتی ویزے کی بدولت دنیا بھر کے سیاح مملکت کے ثقافتی اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کےلیے سعودی عرب آنے لگے ہیں۔
محکمہ ڈاک کا کہنا ہے کہ دونوں ٹکٹ سعودی محکمہ ڈاک اور سعودی محکمہ سیاحت نے باہمی تعاون کے ساتھ جاری کیے ہیں۔  مقصد سیاحتی مراکز کو اجاگر کرنا اور یہ بتانا ہے کہ عالمی سیاحت میں سعودی عرب کہاں کھڑا ہوا ہے۔
 

شیئر: